i کھیل

پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتویتازترین

April 25, 2024

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 27اپریل سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جانے والی پاکستان ماسٹر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کردیا جائے گا اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی