i کاروبار

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کی فروخت 32 فیصد کم ہو کر 930 ملین روپے ہو گئیتازترین

March 06, 2023

مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدن 32 فیصد کم ہو کر 930 ملین روپے ہو گئی ،کمپنی کا مجموعی منافع 75فیصدکم ہو کر 26 ملین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدن 32 فیصد کم ہو کر 930 ملین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.4 بلین روپے تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 75فیصدکم ہو کر 26 ملین روپے ہو گیا جو 106 ملین روپے تھا۔ کمپنی نے مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں 4.9 ملین روپے کے منافع کے مقابلے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 66 ملین روپے کا خالص نقصان اٹھایا۔ 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 2.4 بلین روپے سے 14 فیصد بڑھ کر 2.75 بلین روپے ہوگئی۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 215 ملین روپے رہا جو کہ مالی سال 21 میں 303 ملین روپے سے 29 فیصد کم ہے۔مالی سال 21 کے مقابلے میں جب ٹیکس سے پہلے کا منافع 171 ملین روپے تھامالی سال 22 میں یہ منافع کم ہو کر 54.7 ملین ہو گیا۔مالی سال 21 کے 132.38 ملین روپے کے مقابلے مالی سال 22 میں خالص منافع بھی 15.3 ملین روپے تک گر گیا جس سے سال بہ سال 88 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی۔مالی سال21 میں کمپنی کا حصص11.54 روپے تھالیکن مالی سال22 میں کم ہو کر 1.34 روپے ہو گیا۔بولان کاسٹنگز لمیٹڈ ٹریکٹرز اور آٹوموٹیو پارٹس کے لیے کاسٹنگز تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی رینج میں ٹریکٹر، آٹوموبائل اور انجینئرنگ کی صنعتیں شامل ہیں۔ کمپنی کے دو فانڈری پلانٹس ہیں۔ حب، بلوچستان میں اس کی فانڈری ٹریکٹر کاسٹنگ سلنڈر بلاکس، سلنڈر ہیڈز، سینٹر ہاسنگ، ٹرانسمیشن اور ٹرک بس کاسٹنگ جیسے بریک ڈرم اور حب تیار کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی