رواں مالی سال کے دوران زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر97 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 182449 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 97 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35 ہزار952 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،فروری میں 3330 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجنوری میں 3406 یونٹس اورگزشتہ سال فروری میں 4507 یونٹس تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹرز کی 18928 یونٹس پیداورریکارڈکی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ملک میں فئیٹ کے 7,426 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور7,143یونٹس کی فروخت اور میسی فرگوسن کے 11,502 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور11,106 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔اورئنٹ آئی ایم ٹی کے زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اورفروخت کے اعدادوشمارفراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی