یانگزی ریور ٹورزم کے ذریعے ریور کلچر کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر یانگزی ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن2023 کو منانے کے لیے آن لائن ویڈیوز اور تھیم نمائشوں کا سلسلہ شروع ہے۔گوادر پرو کے مطابق یانگزی ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن2023 کی افتتاحی تقریب 5 مئی کو وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ای چانگ میں ہوئی۔ ''گولڈن واٹر وے کی حفاظت اور سبز ترقی کو فروغ دینا'' کے موضوع پر توجہ مرکوز کرنے والے اس پروگرام کا مقصد دریائے یانگزی کے طاس میں ماحولیاتی کلچر کی تعمیر اور پائیدار ترقی کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ دریائے یانگزی کی ثقافت کو پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری تک پھیلاتا ہے۔ اس سال پروموشن سیزن جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ گوادر پرو کے مطابق دریائے یانگزی ایشیا کا سب سے لمبا اور دنیا کا تیسرا طویل ترین دریا ہے۔ چین کی اعلیٰ ثقافت اور سیاحت کی اتھارٹی نے 10 سیاحتی راستوں اور سفری پروگراموں کو جاری کیا ہے جو سیاحوں کو دریائے یانگزی کی ثقافت اور تاریخ کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے مطابق نئے راستے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی اور سال 2035 تک طویل فاصلے کے مقاصد کے لیے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-25 ) کے خاکہ کے تحت بنائے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی