i کاروبار

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہتازترین

August 05, 2023

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 629000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 36فیصد اور رواں سال جون کے مقابلے میں 3فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 463000 ٹن اوررواں سال جون میں 610000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکیمطابق جولائی میں ملک میں 113000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 69فیصد زیادہ اور جون کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 67000ٹن اوررواں سال جون میں 158000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ یک گئی تھی۔رواںسال جولائی میں 2000ٹن ڈی اے پی کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 45فیصد کم ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں 4ہزار ٹن ڈ ی اے پی کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی