ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر45فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 34 ہزار609 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 62ہزار803 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 3ہزار324 یونٹس کاروں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے 423فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی 635یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر70فیصد کی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کے 11ہزار109یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مارچ میں کم ہوکر3ہزار324یونٹس ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی