i کاروبار

ماش کی منظور شدہ اقسام کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے،ڈاکٹر خالد اقبالتازترین

July 11, 2023

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرخالد اقبال نے کاشتکاروں کو جولائی کے دوران ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے اور قطاروں کافاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اور ماش کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ماش 97، ماش عروج 2011، چکوال ماش وغیرہ کاشت کریں جن کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے۔انہوں نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروتر حالت میں کریں قطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں۔انہوں نے بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی