i کاروبار

کاشتکار گاجرکی بہترپیداوارکے حصول کیلئے فی ایکڑ6 سے8 کلو صحتمند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں، ماہرین جامعہ زرعیہ کی ہدایتتازترین

August 01, 2023

جامعہ زرعیہ فیصل ١باد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوسفارش کی کہ وہ گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحتمند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں تاہم بوقت ضرورت یہ شرح 12سے15کلوگرام فی ایکڑ تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے 3سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی