i کاروبار

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور ملک میں افراتفری کے باعث صنعت و تجارت، کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجابتازترین

March 11, 2023

صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب و صدر اتحاد ورکر یونین میونسپل کارپوریشن چودھری شہباز احمد چٹھہ، چیف کوآرڈینیٹر و جنرل سیکٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب رمضان دانش،سینئر نائب صدر اتحاد ورکر یونین MCF و جنرل سیکریٹری اتحاد ورکر یونین MCF رانا عثمان منج نے مشترکہ بیان میںڈالر کی اونچی اڑان نرخ بلند ترین سطح پر پہنچنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور ملک میں افراتفری کے باعث صنعت و تجارت، کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، آئی ایم ایف کی ایما پر ٹیکسز کی بھر مار، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور نہ رکنے والی مہنگائی کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں، حکومت عوام اور تاجروں،سرکاری ملازمین پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی عیاشیوں کو ختم کر کے شاہانہ اخراجات میں کمی کرے اور ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ کر کے صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھائے۔

چوہدری شبہازاحمدچٹھہ نے کہاکہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے 170 ارب کے لیے اپ کو ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حوالے کیا۔ آئی ایم ایف کا کلرک آ کر ہمارے وزیراعظم کو کہتا ہے پیٹرول، ڈیزل، آٹے، چینی اور خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرو۔ 18 افراد ایسے ہیں جن کے 3 ہزار 8 سو اکیاسی ارب کا سرمایہ ہے۔ بڑے بڑے محلات میں کمشنرز رہتے ہیں، یہ سیاسی و معاشی دہشتگرد ہیں۔اس ملک کی معیشت کو سود سے پاک بنانا ہے اور اس ملک کو لوٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سسکتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے حکمران قربانیاں دیں اور اپنے شاہانہ اخراجات اور عیاشیوں کا خاتمہ کر یں اور ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری کو کنٹرول کر کے صنعت و تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلیے ہنگامی بنیادوں پر مخلصانہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی