i کاروبار

فیصل آباد،کاشتکاروں کو گاجر کی اگیتی کاشت کے لیے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایتتازترین

August 09, 2023

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کے لیے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام موجود ہو۔انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کے لیے 3 سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز 10سے15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں جبکہ بوقت ضرورت یہ شرح 12 سے15 کلوگرام تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی