i کاروبار

750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17جولائی کوہوگی، نیشنل سیونگزتازترین

July 15, 2023

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی مورخہ17جولائی 2023 بروز سوموار کو منعقد ہو گی۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے مطابق 750 روپے والے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 15لاکھ، دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات اور 9300روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی