پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے غیراخلاقی موادکی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا ۔ اس نئے نظام کے تحت پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو از خود بلاک کرسکے گا اور ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پربلاک ہوسکیں گی۔ اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرکو بھیجی جاتی تھی۔ ترجمان پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ نئے ںظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں اور نیا نظام غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان