i کاروبار

دنیا بھر میں پاکستان ایک انتہائی اہم برآمد کنندہ کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے،گورنر پنجابتازترین

June 20, 2022

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ دنیا بھر میںپاکستان ایک انتہائی اہم برآمد کنندہ کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں ایسے تمام وسائل موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک ترجیحی ملک سمجھا جاتاہے ان میںمعیاری باغبانی کے استحکام اور بہترین پیداوارکی حامل فصلات، سبزیوں اور پھلوں کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کے لاتعداد مواقع سامنے آرہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے دنیا بھر میں زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی جائے تاکہ ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔
موجودہ حکومت زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ترجیحاً اقدامات کر رہی ہیپاکستان ایگری ایکسپوکے انعقاد سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی منڈیاں ملنے اور زرعی برآمدات میں اضافہ کے امکانات روشن ہوئے ہیںجس سے ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش کے آخری روزتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے دنیابھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہو ئی ہے اور اس سے کاشتکاروں، بین الاقوامی کمپنیوں، پروسیسرز،درآمدو برآمد کنندگان کیلئے بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں زرعی شعبہ تقریباًً 70فیصدزرمبادلہ کے حصول کا زریعہ ہے جس کا مجموعی طور پر 60 فیصدصوبہ پنجاب پر منحصر ہے۔
کھجور اور سٹرس (کینو، مالٹا، سنگترہ) کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے تیسرے بڑے ملک میں کیا جاتا ہے جبکہ آم کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔قبل ازیں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا اور بریف کرتے ہوئے بتایا کہزرعی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیاگیا ہے جس میںملکی و غیر ملکی کمپنیوں نی150 سٹالزلگائے ہوئے ہیںجبکہ 12مختلف ممالک سی70غیر ملکی وفود اورقریباً 2ہزار سے زائد کاشتکاروںاس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔
پاکستان ایگری ایکسپو2022 میں بہتر کاروباری روابط کے لئے بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے مواقع بھی میسر ہوئے ہیں۔ اس نمائش سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری برآمدات بڑھیں گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں زرعی شعبہ کی بین الاقوامی سطح پر رابطہ کاری کے لئے محکمہ زراعت پنجاب ان نمائشوں کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس نمائش میں زرعی مصنوعات کے لئے مختلف کمپنیوں کے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے ہیں جس سے ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ اختتامی تقریب میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمان نے غیر ملکی وفود اورمحکمہ زراعت کے افسران کو شیلڈز سے بھی نوازا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان