• 9.29c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

i کاروبار

رواں مالی سال ترسیلات زر میں 18.4 فیصد اضافہ، 31.2 ارب ڈالر ہوگئیںتازترین

July 18, 2022

مالی سال 22 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے31.2ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں۔ جون 2022 میں بیرون ممالک سے 2.76 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔دو ارب ماہانہ ترسیلات بھیجے جانے کا یہ 25 واں مہینہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب،متحدہ عرب امارت،برطانیہ اورامریکا سے بھیجی گئیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی