اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ۔ پیر کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریبا 12 بج کر 51 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 772 پوائنٹس یا 1.05 فیصد تنزلی کے بعد 72 ہزار 981 کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز 73 ہزار 754 پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی