i پاکستان

کراچی، ٹریفک حادثات میں چھ سالہ بچہ اور خاتون جاںبحقتازترین

January 28, 2026

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ایک شہزور ٹرک نے 6 سالہ بچے عمر کو کچل دیا، حادثہ مہران ٹاون سیکٹر 6 بی میں پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، موقع پر پہنچنے والے ڈرائیور کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست بھائی ناصر کے مطابق گاڑی جاوید چلا رہا تھا، علاقہ مکینوں نے ویڈیو بنانا شروع کی تو ملزم فرار ہوگیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں کار کی راہگیر خاتون کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 35 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شخص اور اسکی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی