اٹک کے علاقے سرحدی کالونی میں شوہر نے بینک کا قرضہ معاف کرانے کیلئے زندہ بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔ شوہر کے کارنامہ منظر عام پر آیا تو اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے زندہ بیوی کو مردہ قرار دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اہلیہ کی موت کو سچ ثابت کرنے اور قرض کی رقم معاف کرانے کیلئے جعلی ڈتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا، تاہم یونین کونسل نے تصدیق پر ڈتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم فہیم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں تھانا گھیپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا تو شوہر کے کارنامے پر بیوی بھی حیران رہ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی