i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، زمین کے تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی وکلا پر الزام لگانے والے شہری پر برہم تازترین

February 04, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی وکلا پر الزام لگانے والے شہری پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپکے وکیل کہاں پر ہیں؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ وکیل نہیں کیا یہ دوسری پارٹی سے جاکر مل جاتے ہیں، وکلا کے پاس جائیں تو کہتے ہیں اتنے پیسے دے دو پھر اعتبار بھی نہیں ہوتا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ آپ کسی منڈی میں نہیں کھڑے ہوئے، ایک لفظ بھی اور کسی وکیل کے بارے میں مت بولئیے گا، وکیل کیخلاف بار کونسل میں جائیں درخواست دیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ الزام لگا رہے ہیں تو بار کونسل کو جاکر ثبوت دیں، تا کہ بار کونسل انکے لائسنس کینسل کر دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی