i پاکستان

زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، جدید اور بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمدتازترین

April 29, 2025

بلوچستان میں امن دشمنوں پر کاری وار، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے زیارت میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے 7 دہشتگرد وں کوہلاک کر دیا اوربھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی حکام )کے مطابق زیارت کے علاقے سنجاوی میں چوتیر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے انتہائی جدید اور بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کر کے خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی