i پاکستان

پھٹے ہونٹ، تالو کے کٹے مریضوں کا مفت علاج کیا جارہاہے،مستحق مریض رجسٹرڈ کرو اسکتے ہیں،اسلام آباد کلیفٹ لِپ اینڈ پالیٹ ایسوسی ایشن کا اعلانتازترین

January 22, 2026

اسلام آباد کلیفٹ لِپ اینڈ پالیٹ ایسوسی ایشن (آئی سی ایل اے پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے پھٹے ہونٹ اور کٹے ہوئے تالو کے مریضوں کی مفت سرجری سمیت مفت علاج کی فراہمی کی جاری ر ہی ہے۔"مریضوں کا علاج جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سرجنوں کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔ جہاں مریضوں کو ان کے علاج اور سرجری سے پہلے باقاعدہ طور پر رجسٹر کیا جاتاہے۔جاری پریس ریلیز میں مستحق مریضوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں۔ایسوسی ایشن مخیر حضرات کے تعاون سے 2004 سے غریب خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آئی سی ایل اے پی اے رضاکاروں کا ایک گروپ ہے، جو لوگوں کی زندگیوں میں امید اور خوشی لانے کیلئے عطیہ دہندگان پر انحصار کرتا ہے، جن کیلئے اپنے بچوں کا علاج کروانا مالی طور پر مشکل تھا۔ فرحت رحمان نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین کسی بھی مدد اور رہنمائی کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشرے کے اس نظر انداز طبقے کو مفت خدمات فراہم کرنے کیلئے باشعور لوگ ایسوسی ایشن کی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی