i پاکستان

لاہور، پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمیتازترین

January 22, 2026

لاہورمیں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ بھیکے وال پنڈ میں ایک شہری نے گھر پر شیرنی پال رکھی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، شیرنی کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شیرنی کے حملے سے بچی کی ٹانگ اور کان زخمی ہوا، ملزمان شیرنی لے کر فرار ہو گئے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی