i پاکستان

لاہور،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوششتازترین

January 22, 2026

لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ نے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ حالت غیر ہونے پر طالبہ کو میو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ موت کی کشمکش میں وینٹی لیٹر پر موجود ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق طلبہ کا کمرہ ہاسٹل کے بیسمنٹ میں ہے تاہم طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی اس حوالے مزید کوئی تفصیل تاحال سامنے نہیں آسکی۔دوسری جانب ترجمان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالبہ کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم طالبہ کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے، طالبہ کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی