سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ترکیہ جانے والی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سی اے اے نے بتایا کہ ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی ہے اور پاکستان سے ترکیہ جانے والے تمام مسافروں کو اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافروں اور ان کے سامان کی خصوصی سکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔ سی اے اے نے وزارت خارجہ کی جانب موصول نئی ہدایت پر تمام ایئرلائنز اور کسٹمز کو آگاہی دے دی ہے کہ ترکیہ میں چھالیا نارکوٹس سمجھی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چھالیہ لے جانے والے پاکستانی نوجوان کو ترکیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا، نوجوان کے اہل خانہ نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی