i پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکمتازترین

April 25, 2025

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔وکیل خالد یوسف چودھری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی