i پاکستان

تنزلی کا سفر جاری ہے کہ ملک کو مصر یا نارتھ کوریا بنایا جائے، مصطفی نواز کھوکھرتازترین

January 29, 2025

سابق سینیٹر و سیاسی رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ یہاں ایک تنزلی کا سفر جاری ہے کہ ملک کو مصر یا نارتھ کوریا بنایا جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بدقسمتی سے آج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے، خلیج بڑھنے کی وجہ سے آج ملک کس طرف جارہا ہے؟ ریاست کے تین ستون حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ ہے۔آج ان تینوں کی کیا وقعت ہے؟یہ غیرمقبول حکومت ہے جس کی وجہ سے پارلیمان بھی غیرمقبول ہے، پارلیمان نے ایسی قانون سازی عدلیہ پر کنٹرول کرنے کیلئے کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی