i پاکستان

سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہورمیں فائر سیفٹی کا جائزہ، 13 عمارتیں غیر محفوظ قرارتازترین

January 24, 2026

کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے لاہور میں فائر سیفٹی آلات اور حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ۔شہر کے بڑے تجارتی مراکز اورپلازوں کی چیکنگ جاری ہیجبکہ خستہ حال اور غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔ریسکیوحکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں اب تک 13 عمارتوں کو غیرمحفوظ قراردیا جا چکا ہے،کئی بڑی عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا ہیکہ سانحہ گل پلازہ کیبعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے اپنی مشینری اورفائر فائٹنگ آلات کا ازسرِنوجائزہ شروع کر دیاہے،جبکہ حساس عمارتوں کی انتظامیہ کو فوری طور پرحفاظتی اقدامات مکمل کرنیکی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب نائب صدرحفیظ سینٹرمون زید کا کہنا ہے کہ اب بھی شہرکی متعدد عمارتوں میں فائر سیفٹی ایس او پیزکو نظراندازکیا جا رہا ہے،جو کسی بڑیحادثیکا سبب بن سکتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے غیر محفوظ عمارتوں کی جیوٹیگنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہیتاکہ ایسی عمارتوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے اوربروقت اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی