i پاکستان

ہتک عزت قانون واپس پنجاب اسمبلی بھیجنے کیلئے مراسلہ گورنر کو ارسالتازترین

May 22, 2024

ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لیے گورنر پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مراسلہ گورنر پنجاب کو بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حق کے خلاف ہے، ہتک عزت قانون معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق میں بڑی رکاوٹ ہے جبکہ قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار کا گلہ کاٹ دیا گیا۔بل کی منظوری شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے اور بل کے نفاذ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کا خدشہ ہے لہذا گورنر بل کو منظور کیے بغیر اسمبلی واپس بھجوائے۔ گورنر کو بل پر دستخط سے روکنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی