i پاکستان

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہتازترین

January 29, 2026

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67066بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66284بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3197ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3161ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار28338بیرل،پی پی ایل 10404بیرل،پی اوایل 4464بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1308بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح 23جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار663ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 587ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1010ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی