پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس بند ہونے کے باعث گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز، پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچے تھے جہاں پارلیمنٹ ہاوس کا گیٹ بند ملا جس پر معلوم ہوا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاس 3 روز کے لیے بند ہے۔ پی ٹی آئی اراکین نے احتجاجا پارلیمنٹ ہاس کے باہر دھرنا دیا، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے، عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی