ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ صرف ایک سال میں آٹا فی کلو 70 تک مہنگا ہوا ، پشاور میں آٹے کا 20کاتھیلا سب سے زیادہ 1400روپے تک مہنگا ہو ا۔ سال بھر کے شہری پورے پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ،بنوں میں آٹے کی 20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے تک بڑھی ، حیدر آباد اور کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1160روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور سکھر میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1100روپے تک مہنگا ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں لاڑکانہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلے کی قیمت میں 1040تک بڑھی ، اسی عرصے میں خضدار میں آٹے کا 20کا تھیلا 1000روپے تک مہنگا ہوا ۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا تھیلا 195روپے تک مہنگا ہوا ، پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100سے بڑھ کر 2400روپے ہوگیا ، حیدر آباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1440سے 2600روپے تک ہوگیا ، کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400سے 2560روپے تک پہنچ گئی ، کراچی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500سے 2600روپے تک ہوگئی ، سکھر میں آٹے کا تھیلا 1300سے بڑھ کر 2400تک ہوگیا ، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1360سے بڑھ کر 2400روپے تک پہنچ گیا ، خضدار میں آتے کے تھیلے کی قیمت 1400سے 2400روپے تک پہنچ گئی ، اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1100سے بڑھ کر 1295روپے تک پہنچ گیا ، پنجاب میں آٹے کی تھیلے کی قیمت 1100سے 1295روپے پہنچ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی