سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیرقانونی استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تنویر الیاس کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے حکام نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی ایپراسیکیوٹر کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ضمانت کی مخالفت کی گئی، تاہم سیشن عدالت نے تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی