i پاکستان

سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت میں تفصیلات طلبتازترین

July 01, 2024

سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت میںعدالت نے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ سپریم کورٹ کیجسٹس منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ پنجاب جنرل سے کہا کہ جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں وہ بتائیں،زبانی جمع تفریق کے بجائے تحریری رپورٹ دیں ، سندھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ نہیں رکھا گیا ۔ عدالت نے سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں پالیسی تو ہے لیکن عملی اقدامات بھی اٹھائیں ،تمام صوبے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ پندرہ جولائی تک جمع کروائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی