i پاکستان

سپریم کورٹ، فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیتازترین

April 09, 2025

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ آج 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسی کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر نوٹس لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی