i پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلیتازترین

April 25, 2025

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعے کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی وفد مدینہ منورہ میں قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوا اور عمرے کی سعادت حاصل کی ۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ان کے ہمراہ دیگر پارلیمنٹیرینز نے وطن عزیز کی ترقی ، استحکام و خوشحالی ، عالم اسلام کے اتحاد اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی