عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اور رواں سال کے آغاز سے ہی مسلسل قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف سات ہزار روپے میں دستیاب ہے یعنی نصف قیمت سے بھی کم پر۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی۔ لیکن اب دو لاکھ روپے میں پانچ میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔ جن سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر آرام سے چلائے جا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں لونگی سنگل گلاس اے گریڈ 42 روپے واٹ، لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ، جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ، جے اے سنگل گلاس اے گریڈ 40 روپے فی واٹ دستیاب ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی