سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور میں پائلٹس کے میڈیکل کا سلسلہ اچانک معطل کردیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے تمام ایوی ایشن کمپنیوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق میڈیکل بورڈ کے سربراہ کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث پائلٹس کے میڈیکل نہیں ہوسکیں گے، لاہور میں پائلٹس کے میڈیکل 22 جولائی تک نہیں ہو سکیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق 30 جون سے لاہور میں پائلٹس کے لائسنس کی تجدید کا عمل رکا ہوا ہے، لاہور میڈیکل بورڈ کے سربراہ 30 جون سے 22 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پائلٹس کو اس دوران سی اے اے کراچی یا اسلام آباد کے میڈیکل بورڈ سے اپنا میڈیکل کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی