سوات میں جانوروں سے انتہائی سفاکانہ سلوک روا رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوات کے علاقے بحرین میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں۔ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحرین کی انتظامیہ کے اہلکار زندہ جانوروں کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی اس طرزِ عمل کے خلاف مقامی باشندوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ضلعی انتظامیہ کے طرف سے اس معاملے میں تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی