سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)نے گزشتہ مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجراکے ذریعے 1.742 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یکم جولائی 2023 سے لے کر 30 جون 2024 تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجراکے ذریعے 1.742 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف کامیابی سے عبور کر لیا۔مالی سال 2023 میں سی ڈی این ایس نے 1.6 ٹریلین سے زائد بچتیں حاصل کی تھیں۔ اہلکار نے بتایا کہ سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے، ادارے کے صارفین کے لئے اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسلامی مالیات کے حوالہ سے مصنوعات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور اس ہدف کا بڑا حصہ حاصل کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی