i پاکستان

سندھ رینجرز کا اہم اقدام، کراچی میں ہیٹ سٹروک سینٹرز قائمتازترین

June 26, 2024

کراچی میں گرمی کی شدید لہر سے شہریوں کا برا حال ہو گیا، سندھ رینجرز نے عوام کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک سینٹرز قائم کردیئے۔ ہیٹ سٹروک کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کے سٹالز لگا دیئے گئے، شہر کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر ہیٹ سٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچا کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، کیمپ میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، او آر ایس کے پیکٹس، مختلف ادویات اور ڈرپس موجود ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز ہیٹ سٹروک سینٹرز سے استفادہ کر رہی ہے، نادرن بائی پاس، ملیر لنک روڈ، الاظہر گارڈن، گلزار ہجری، ٹینک چوک، ملیر کالا، بورڈ بس سٹاپ، بلدیہ ٹان، الاصف سکوائر پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا ہے کہ نیو سبزی منڈی، لیبر سکوائر، گلشن معمار، چاندنی چوک اور 24 مارکیٹ میں بھی ہیٹ سٹروک سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی