کراچی : سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاؤ یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی