سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔ محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائیتاوان شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے نمبر پر محکمہ ریونیو، تیسرے نمبر پر تعلیم اور محکمہ محنت رہے۔سندھ بھر میں مبینہ زیادتی کے 43، خودکشی 94 ،اغوا برائے تاوان کے 157 اور قتل کے 373 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس کے خلاف کی گئی شکایات پر اجلاس بلانے اور ایکشن کے لیے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی