سندھ کے مٹیاری ضلع کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چئیرمین وڈیرو خداڈنو ڈیتھو کے صاحبزادے شیراز ڈیتھو نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیل کے مطابق شیراز ڈیتھو نے صوبائی صدر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مٹیاری ضلع کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چئیرمین وڈیرو خداڈنو ڈیتھو کے صاحبزادے شیراز ڈیتھو کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، شیراز ڈیتھو نے عنقریب مٹیاری میں بڑے جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، بھرپور شرکت کی جائیگی۔طارق شیخ نے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری اپنی پہلی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی ہو رہی ہے، انشااللہ پھر سے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی