i پاکستان

سندھ حکومت کی رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایتتازترین

June 29, 2024

سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی