سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کو سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سرائوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پراحکامات جاری کردئیے جس میں عدالت نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شہر کے کسی پر بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگربھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپربھکاریوں کیخلاف کارروائی کی جائے، بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کی پریشان اورہراساں کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی