i پاکستان

سینیٹر شبلی فراز کا پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر اظہار برہمی، واقعے کی مذمتتازترین

May 24, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر سیل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کو گرا دیا گیا، ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، ہماری لیڈرشپ، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کوگرفتارکیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کیسز جس طرح چل رہے ہیں پوری قوم اس سے آگاہ ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس میں لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کے 25 کروڑعوام کیدلوں سیبانی پی ٹی آئی کو نہیں نکال سکتے، آپ جو بھی ظلم وستم کرلیں یہ سب لکھا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کو گرا دیا گیا، آفس میں لوگوں پرلاٹھی چارج کیا گیا، ہمارے لیڈرعامرمغل کو گرفتارکیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت سے انتخابی نشان لیا گیا، ہماری لیڈر شپ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو گرفتارکیا گیا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کیسز جس طرح چل رہے ہیں پوری قوم اس سے آگاہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی