ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر سینیٹ کی کارروائی سے واک آوٹ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس دپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالیں، سینیٹر فلک ناز کو 2 ورکنگ دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، آج سینیٹر فلک ناز کیسے ایوان میں موجود ہیں۔ اس پر سینیٹر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ثمینہ ممتاز زہری کی بے عزتی ہوئی، وہ معافی مانگیں، اگر فلک ناز نے معافی نہ مانگی تو ہم ایوان کا بائیکاٹ کر یں گے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دو دن اجلاس بڑے اچھے طریقے سے چلا ہے۔حکومتی ارکان نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آوٹ کر دیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی