i پاکستان

راولپنڈی ، شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتارتازترین

January 27, 2026

راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کارروائی میں شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو قتل کیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا۔اشتہاری دسمبر 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی