سینیٹ اجلاس کی صدارت کرنے پرپلوشہ بہرام اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز میں تلخ جملوں کا تبادلہ، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کی موجودگی میں آپ پریزائیڈنگ آفیسر نہیں بن سکتی ، پلوشہ بہرام نے اجلاس ملتوی کردیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سینیٹ کااجلاس شروع ہوا تواسکی صدارت پیپلزپارٹی کی سینیٹرپلوشہ بہرام نے صدارت شروع کی تھی تو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی موجودگی میں آپ کس رول اور حیثیت سے صدارت کررہی ہے جس پر پلوشہ بہرام نے کہا کہ میں اسی حیثیت سے بیٹی ہوں جس حیثیت سے آپ ایوان اعلیٰ میں اپوزیشن لیڈر بیٹھے ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر ز نے کہا کہ ہمیں وہ رولز دکھائیں جائیں جس کی وجہ سے آپ پریذائیڈنگ کررہی ہے ایوان اعلیٰ میں احتجاج ہونے پر پلوشہ بہرام رولز کا حوالہ نہ دے سکی اور ایوان کا اجلاس ملتوی کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی