i پاکستان

سیاسی اور معاشی استحکام ملکی سلامتی کا ضامن ہے، محمد بشیر راجہتازترین

December 16, 2022

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ کوٹلہ محمد بشیر راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام ملکی سلامتی کا ضامن ہے، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی افسوسناک تاریخ سے سبق نہ سیکھا گیا تو زخم گہرے ھوتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن ترقی کا ذریعہ ھوتا ھے بار بار قربانیوں کے بعد بھی انتقام، الزام اور ذاتی دشمنیوں کی سیاست آور معیشت کی تباہی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے، قومی معاملات اور عوامی مفادات پر ذاتی سیاست نہیں ھونی چاہیئے، اخلاق باختہ بیان بازی اور کرپشن کی تاریخ رقم کرنا تباہی کا باعث بن رہا ہے، حکومتی ادارے اور سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے چائیے پارلمینٹ سے باہر جماعتوں سے مشاورت کے بعد اصلاحات لائی جائیں تاکہ عوام کا ہر طبقہ شریکِ فیصلہ ھو سکے، عوام کی فیصلہ سازی میں شرکت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کو پچاس سال سے زائد عرصہ گزر گیا ابھی تک زخم تازہ ہیں کیونکہ ھم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، دشمن آج بھی اسی سازش میں ملوث ہے بھارت کی پاکستان میں دھشت گردی کی کاروائیاں اس کا واضح ثبوت ہیں دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جائے صرف ڈوزئیر دینے سے بات نہیں بنے گی، عالمی سطح پر اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی