i پاکستان

سیالکوٹ ، خواجہ سرا کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا گیاتازترین

April 10, 2025

سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں 2ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر خواجہ سرا کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔پکی کوٹلی کے ایس ایچ او کے مطابق 2ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر خواجہ سرا کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ مزاحمت پر 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اور آلہ قتل چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم خواجہ سرا کی لاش کو پورسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا لگتا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی